• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی ایئرپورٹ پر دہلی سے قندھار جانے والی افغان ایئرلائنز کے پائلٹ کی جانب سے ہائی جیک الرٹ کے بعد پرواز کو ٹیک آف سے روک دیا گیا، بعدازاں پائلٹ نے بتایا کہ الارم غلطی سے بج گیا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق افغان ایئرلائن آریانا کی پرواز ساڑھے تین بجے عملے کے 9 ارکان اور 124 مسافروں کو لے قندھار جانے کے لئے ٹیک آف کرنے و الی تھی کہ ایئرپورٹ حکام کو طیارے سے ہائی جیک الرٹ موصول ہوا، جس کے بعد طیارے کو الگ ایریا میں لے جاکر سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔

بعدازاں معلوم ہوا کہ طیارے کا کپتان ساتھی پائلٹ کو الرٹ کا طریقہ کار سمجھا رہا تھا کہ حادثاتی طور پر الارم سگنل ایئرٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو چلا گیا۔

سول ایوی ایشن سیکورٹی اہلکار کے مطابق صورتحال واضح ہونے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے کر روانگی کی اجازت دے دی گئی، تاہم ٹیک آف سے قبل مسافروں کو ایک بار پھر سیکورٹی چیک سے گزارا گیا۔

تازہ ترین