آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا ہی منظر امریکا میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے لڑکے کا پیچھا کرتے دکھائی دی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی ہائی وے پر دیکھاگیا،جب ایک لڑکا کواڈ بائیک دوڑا رہا تھا اور پولیس اہلکار اپنی موبائل میں اسکا پیچھا کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کواڈ بائیک یا اے ٹی وی مصروف شاہراہوں پر چلانے پر پابندی ہے۔

اسی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 15سالہ لڑکے کا پیچھا کرنا شروع کیا اور کئی میٹر تک دوڑلگانے کے بعد بلا آخر اسے دھر لیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں