• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن قونصلیٹ فٹبال کپ سیڈر کالج نے جیت لیا، فائنل میں لائیسم اسکول کو پینالٹی ککس پر 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل او آئیگن ولفارتھ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے، یہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، اُنہیں سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، ہمارا ادارہ پاکستان میں کلچرل سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقدکرتا رہتا ہے اور اب گزشتہ تین سالوں سے فٹ بال ایونٹ کا بھی انعقاد ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کا جوش و جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا لیکن ایک ٹیم کو جیتنا اور دوسری کو ہارنا ہوتا ہے، ہم پاکستان کا ٹیلنٹ گروم کریں گے۔

اس موقع پر کلچرل اتاشی ان گالف فوگل، پریس اینڈ میڈیا کوآرڈی نیٹر عمران شمیم، کلچرل اتاشی ان گالف فوگل اور دیگر موجود تھے۔

کراچی یونائیٹڈ کلب گرائونڈ پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں16 اسکولوں نے حصہ لیا۔

تازہ ترین