• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن پارلیمنٹ تحلیل، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان

سری لنکا کے صدر سری سینا نے نام زد وزیراعظم راجا پاکسے کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے پر پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کردیا۔ معزول وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا دفتر چھوڑنے سے انکار، سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔

صدر سری سینا نے دو ہفتے پہلے وزیراعظم رانیل وکرماسنگا کو معزول کر دیا تھا، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ غیرآئینی قرار دے دیا۔

سری لنکا کے صدرسری سینا کے دفترسے جاری اعلامیےمیں پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے5 جنوری کو نئےانتخابات کرانے کا اعلان کیاگیاہے۔ دو ہفتے قبل صدر نے وزیراعظم  رانیل وکرماسنگھے کو معزول اور پارلیمنٹ کو معطل کرکے راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا تھا تاہم وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔

صدر کے اس فیصلےکے بعد پہلے سےجاری سیاسی بحران میں شدت آنےکاخدشہ ہے، رانیل وکرماسنگھےنےصدرکے اقدام کو غیرآئینی قرار دے کر عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان اور وزیراعظم آفس چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین