• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کےلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں کےلئے کیا ہے جبکہ تیسرے اور آخری میچ کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

گرین کیپ کی 15 رکنی اسکواڈ میں سےفخرزمان، شاداب خان اور وہاب ریاض جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، ان کی جگہ شاہین آفریدی اور سعد علی کو پرفارمنس دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 اور ون ڈے کے دوران عمدہ کارکردگی اور سعد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے فخرزمان اور شاداب خان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کی ہدایت کی ہے۔

15 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، امام الحق، اظہرعلی،حارث سہیل، اسدشفیق، بابراعظم، یاسر شاہ، بلال آصف، محمدعباس، حسن علی، فہیم اشرف، میرحمزہ، شاہین آفریدی اور سعد علی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے 3 ٹی 20 میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان نے مقابل ٹیم کو وائٹ واش شکست سے دوچار کیا،تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے 2 مقابلے ہوچکے ہیں اور سیریز تاحال برابر ہے،کیویز اور شاہینوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین