• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 3 پروفیسرز کیمپ جیل سے رہا

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 3 پروفیسرز کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مجاہد کامران نے کہا کہ الزامات بے بنیاد تھے، اسی لیے عدالت نے رہا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد نیب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔

سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمجاہد کامران سمیت دیگر پروفیسرز کو نیب نےغیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

لاہورہائیکورٹ نےسابق وائس چانسلرسمیت دیگراساتذہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کیمپ جیل لاہور سے رہائی کے وقت ڈاکٹر مجاہد کامران کی اہلیہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور انھیں گلدستے پیش کئے۔

ڈاکٹرمجاہد کامران کا کہنا تھا کہ مجھ پر نیب کےتمام الزامات بے بنیادتھے،نیب میں سارے فرشتے نہیں ہیں،نیب کے قانون میں مکمل ترمیم کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین