• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مصنوعی اقدامات سے تبدیلی اور خوشحالی نہیں آسکتی‘

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ مصنوعی اقدامات سےتبدیلی اور خوشحالی نہیں آ سکتی۔

لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سودی نظام کاخاتمہ کرکے ملک میں نظام مصطفی نافذ کرے۔

ان کا کہناتھا کہ ملک پر مسلط نظام، ظلم کو روکنے کی بجائےظلم بڑھا رہا ہے، جماعت اسلامی ایسا معاشرہ چاہتی ہے جس میں کوئی ظالم کمزوروں پر ظلم نہ کرسکے۔

سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ اللہ کا عطا کردہ نظام ہی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کےقرضوں سے نجات دلاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاول میں تحریکِ تحفظ ناموس رسالت، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کےسلسلےمیں بڑے بڑے جلسے کرے گی۔

تازہ ترین