• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز کی کراچی پریس کلب پر پولیس کے چھاپے کی مذمت

پیرس (رضا چوہدری) رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے کراچی پریس کلب پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے اس غیر معمولی اور اشتعال انگیز کارروائی کی تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز ایشیا بحرالکاہل ڈیسک کے سربراہ ڈینیل باسٹرڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رات کو ساڑھے 10 بجے اس چھاپے میں درجنوں مسلح پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا تھا اور کلب میں گھس کر صحافیوں اور کلب کے ملازمین کو ہراساں کرنے کے علاوہ اجازت لئے بغیر کلب کے اندر مختلف مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ کلب کے ایک سینئر ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ پولیس اس چھاپے کاسبب بہت عام سا بتاتی ہے، لیکن اصل کہانی بہت بڑی ہے۔

تازہ ترین