• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی جنگ عظیم میں مسلم فوجیوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جانا چاہئے،قاری عاصم

لیڈز( پی اے ) لیڈز کی مکہ مسجد کے امام اور مساجد اوراماموں کے قومی مشاورتی بورڈ کے چیئرمین قاری عاصم نے کہاہے کہ پہلی جنگ عظیم میں مسلم فوجیوں کی قربانیوں کو یاد رکھاجانا چاہئے جمعہ کو صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کس طرح ہر مذہب اوررنگ ونسل کے لوگوں نے اس جنگ میں اپنا کردار ادا کیا، انھیںیاد رکھاجانا چاہئے ، انھوں نے کہا کہ دونوں عظیم جنگوں کے دوران برطانوی فوج میں ہمہ گیری سے ظاہرہوتاہے کہ برطانیہ اس وقت بھی آج کی طرح مختلف النوع ثقافتوں کاحامل ملک تھا۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی مختلف النوع فوج نے جنگ لڑی اور اس میں نہ صرف یہ کہ کامیابی حاصل کی بلکہ اس کامیابی اور آزادی کادفاع بھی کیا۔انھوں نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے میرے لئے یہ بات زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ جنگ عظیم کے دوران قربانیاں دینے والے سیکڑوں ہزاروںمسلمان فوجیوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد رکھا جائے اور اس کااعتراف کیاجائے ،انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج کے پاکستان میں پہلی جنگ عظیم کے دوران قربانیاں دینے والے مسلمان فوجیوں کی خدمات کے بارے میں آگہی میں اضافہ ہواہے لیکن انتہاپسندانہ خیالات کاقلع قمع کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے جنگ عظیم کے 100 سال بعد اب جنگ عظیم میں حصہ لینے والے فوجیوں کی ہمہ جہتی پر غور کرنے کے ساتھ ہمیں نہ صرف یہ کہ ان لوگوں کو یاد کرنا چاہئے بلکہ برطانیہ کو ایک کثیرالثقافتی اور کثیر النسلی ملک اور کثیرالعقیدہ معاشرہ بنانے کے حوالے سے اپنی مشترکہ تاریخ پر بھی غور کرنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ آج ہم آزادی کادفاع کرنے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی یاد منانے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اور ہم انتہائی دائیں بازو کے حلقوں یا داعش کی جانب سے اس آزادی اوریکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
تازہ ترین