• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمؐ کا پیغام پھیلانے سے دنیا میں امن ہوگا، محمد رفیق چشتی

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) ممتاز عالم دین اور انٹر نیشنل مسلم فورم کے چیئرمین صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی اپنے دورہ پاکستان اور حرم شریف میں عمرہ شریف کی سعادت اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ پہنچنے پر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز پر ہر طرف نور کا جلوہ ہے۔ برطانیہ بھر میں جشن ولادت کے حوالے سے محفلوں کا انعقاد ہوگا اور سرکار دوجہاں کا عالمگیر پیغام امن، محبت اور بھائی چارے کو عام کرکے اسلام کی حقیقی اور روشن تعلیمات کو پھیلاکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ اسلام اس وقت دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔
تازہ ترین