• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی فوج بنانے کی فرانسیسی تجویز پرصدر ٹرمپ شدید برہم

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی جانب سے یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہافرانس کی تجویز پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکا ادا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ یورپ کی حفاظت یورپیوں پر مشتمل فوج کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے، ایک ایسی حقیقی یورپی فوج بنانی چاہیے جو یورپی یونین کو نہ صرف روس اور چین بلکہ خود امریکا سے بھی محفوظ رکھے۔واضح رہے کہ ایمانویل میکرون پہلے بھی مشترکہ یورپی فورس بنانے کی تجویز دے چکے ہیں جس کی جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی حمایت کی تھی تاہم برطانیہ اس فورس کے خلاف ہے۔
تازہ ترین