• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے نعت خوانوں کا گروپ ’’نور کی برسات‘‘ برطانیہ پہنچ گیا

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان سے نعت خوانوں کا گروپ ’’نور کی برسات‘‘ برطانیہ پہنچ گیا۔ پنجاب پولیس کے محمد شہباز سمیع جن کو گزشتہ برسوشل میڈیاپر نعت کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہرت ملی وہ بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ نور کی برسات میں شامل تمام ثناء خواں پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں دن دو بجے سرکار دوجہاں کی ولادت کی خوشی میں محفل میلاد میں اجتماعی طور پر سرکار کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔سے آرٹسSayArtsگروپ کے ڈائریکٹر عابد اقبال کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اور ماہ ربیع الاول سمیت ہرموقع پر ہم نے پاکستان سے آرٹسٹ برطانیہ منگوائے اور انہوں نے جگہ جگہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ نور کی برسات گروپ میں حافظ گوہر رانا، عمران حسین قادری، قاری ثناء احمد قاسمی، عامر فریدی، محمد رمضان ناصر، محمد علی جرال، شفیق جماعتی، قاری محمد علی شامل ہیں۔ پاکستان پریس کلب مڈلینڈ کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا، اس موقع پر حاجی محمد ایوب ایم بی ای سمیت دیگر موجود ہے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن کم مواقع ملتے ہیں۔
تازہ ترین