• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیرکل سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہونگے

لوٹن (شہزاد علی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر جو ان دنوں کشمیری کمیونٹی سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے یورپ کے دورہ پر ہیں۔ 12نومبر بروز پیر شام5بجے لوٹن کے مقامی ریستوران میں ڈائیسفرا کی آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے ایک کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کی معاونت سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور چیف سیکرٹری میاں وحید الدین کریں گے۔ آزاد کشمیر حکومت کے ارباب اختیار کا دعویٰ ہے کہ وہ اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے بہتر مواقع فراہم کریں گے اور ان کا سرمایہ محفوظ رہے گا۔ اس کانفرنس میں مقامی کاروباری افراد کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے لیڈی میئر لوٹن کونسلر نسیم ایوب نے کہا کہ وطن عزیز کے اس مثبت کاز کو ہم سب کو پروموٹ کرنا چاہئے۔ کونسلر چیئرمین محمد ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
تازہ ترین