• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم آفس کرائم سے نمٹنے میں پیچھے ہٹ رہا ہے، کریسیڈا ڈک

لندن (نیوز ڈیسک) میٹروپولیٹن پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک نے ہوم آفس پر الزام لگایا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے کرائمز سے نمٹنے کیلئے پیچھے ہٹ رہا ہے اور فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں ناکام ہو رہا ہے۔ انہوں نے ہوم سیکرٹری ساجد جاوید کے آفس پر لیڈرشپ کی کمی کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا کہ وہ فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی) کے آفیسرز کو استعمال کرنے کیلئے فانون متعارف کرانے میں بھی ناکام ہے۔ ہوم آفس کئی معاملات میں پیچھے ہٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حالیہ منتخب کردہ ایک کے بجائے ہوم آفس میں زیادہ موثر لیڈر شپ رول دیکھنے کی خواہاں ہوں۔ تین سال قبل یہ احساس تھا کہ پولیس کو ٹرانسفارم ہونا چاہئے اور ایسے کئی ایریاز ہیں جہاں یہ کام درحقیقت مشکل ہے۔ اس کیلئے موثر لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی کو لائیو ویڈیو فوٹیج کے ڈیٹا بیس ریکارڈ سے موازنہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے ملزمان کابآسانی پتہ چل سکے گا۔ مس ڈک نے لندن میں رواں سال میں قتل کے 119 ویں واقعے کے بعد ٹیلی گراف سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اگر ہمیں زیادہ آفیسرز کیلئے فنڈنگ فراہم کی جائے تو ہم وائیلنٹ کرائم سے آسانی سے نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بات انتہائی تکلیف دہ ہے کہ نوجوان ایک دوسرے کو قتل کریں۔ یہ صورت حال ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے، گزشتہ روز ساجد جاوید نے میٹ پولیس سے کہا تھا کہ صورت حال کو کنٹرول میں لایا جائے۔
تازہ ترین