• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1000 بچے یومیہ سوشل سروسز کو ریفر کیے جا رہے ہیں، ایل جی اے

لندن ( پی اے ) لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن (ایل جی اے) نے کہا ہے کہ روزانہ 1000 بچوں کو سوشل سروسز کو ریفر کیا جا رہا ہے۔ ایل جی اے کا کہناہے کہ 18-2017 ء میں 382180بچوں کو سپورٹ کیلئے سوشل سروسز کو ریفر کیا گیا ۔ اور گزشتہ پانچ برسوں میں سوشل سروسز کو ریفر کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں 18000ہوا ہے۔ ان میں سے بچوں کی نصف تعداد کو اس لیے سوشل سروسز کو ریفر کیا گیا کیونکہ انہیں نظرانداز کیا جا رہا تھا۔ چھ میں سے ایک بچے کو فیملی ٹوٹنے کی وجہ سے ریفر کیا گیا جبکہ 8.7فی صد بچوں کو ڈس ایبلٹی اور بیماری کی وجہ سے سوشل سروسز کو بھیجا گیا۔ اس صورت حال کے نتیجے میں کونسلز پر دبائو بڑھ رہا ہے۔ چانسلر نے بجٹ میں ایڈلٹس اینڈ چائلڈ سوشل کیئر کیلئے اضافی 410 پونڈ مختص کیے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ رقم کونسلز کو درکار فنڈز سے بہت کم ہے۔ 2025 تک سروسز کو جاری رکھنے کیلئے کونسلز کو 25 بلین پونڈ کے فنڈنگ گیپ کا سامنا ہے۔
تازہ ترین