• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہائی سٹریٹ کوسخت ترین صورت حال کاسامنا

لندن( پی اے ) برطانیہ میں ہائی سٹریٹ کوگزشتہ 5 سال کے مقابلے میںسخت ترین صورت حال کاسامنا ہے اور رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 2ہزار700 دکانیں بند ہوچکی ہیں جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ہائی سٹریٹ پر روزانہ کم وبیش 14دکانیں بند ہورہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران برطانیہ کی معروف 500ہائی سٹریٹس میں ایک ہزار123سٹورز غائب ہوچکے ہیں، اکائونٹنسی فرم پی ڈبلیو سی کے مطابق فیشن اور الیکٹریکل اشیا کے سٹورز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، کیونکہ اب زیادہ تر خریدار آن لائن خریداری کرنے لگے ہیں۔ریسٹورنٹس اور شراب خانے بھی مشکلات کاشکار ہیں کیونکہ اب بہت کم لوگ کھانے پینے کیلئے باہر نکلتے ہیں پی ڈبلیو سی کے مطابق لندن سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔پی ڈبلیو سی کے مطابق 2018 کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طورپر 2ہزار692 سٹورز بند ہوئے جبکہ صرف ایک ہزار569 نئے سٹورز کھولے گئے۔
تازہ ترین