• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7روز ہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی، سیکورٹی کے خصوصی اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد پولیو مہم پیر 12 نومبر سے شروع ہوگی جو سات روز جاری رہے گی، کمشنرکراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں 22لاکھ 79ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جائے گی، جس میں 13ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے، مہم کے دوران سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی،کراچی میں 26ہائی رسک جبکہ 7سپر ہائی رسک یونین کونسلیں ہیں، گڈاپ یونین کونسل -4،گجرو یونین کونسل کو سب سے زیادہ توجہ طلب یونین کونسل کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

تازہ ترین