• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کے اسٹال مسمار کرنا قابل مذمت ہے، مرکزی انجمن اخبار فروشاں

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر، شفیق بھائی، ناصر نثار، مشتاق میمن، ماسٹر صابر راجپوت، کامران خان اور صدر ڈپو کے اسٹال ہولڈر، عہدیداران اور اخبار فروشوں نے شرکت کی، اجلاس میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں اخبارات کے اسٹالوں کو بھی مسمار کرنے کے عمل پر مذمت کا اظہار کیا گیا، مرکزی قائدین نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اخبارات کے اسٹالوں کو تجاوزات کے زمرے سے آزاد قرار دیں۔

تازہ ترین