آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی سیکٹر 5/Eمدینہ کالونی میں واقع جنریٹر کی دکان سے ایک نوجوا ن کی تشدد زدہ پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا ، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 22سالہ احسن ولد محمد امان کے نام سے کی گئی جو کہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے لیکن حتمی وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی ،پولیس نے جنریٹر کی دکان کے مالک عدنان اور سابق ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے کہا کہ مقتول احسن ساونڈ سسٹم کا کام کرتا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں