• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل چار ون ڈے سیریز میں شکست کے زخم کھانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں سیریز جیتنےکا سنہری موقع ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اتوار کو ہونے والا فیصلہ کن میچ میں جیتنے والی ٹیم سیریز جیت لے گی۔سات سال سے پاکستان ،نیوزی لینڈ سے کوئی سیریز نہیں جیت سکا ہے۔آخر ی بار شاہد خان آفریدی وہ خوش قسمت کپتان تھے جنہوں نے نیوزی لینڈ کی سر زمین پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹیسٹ بیٹسمین امام الحق کی حالت بہتر ہے انہوں نے ٹیم جوائن کر لی ہے اس میچ میں پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل کو مڈل آرڈر میں شامل کیا جائے گا۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرے گی۔

تازہ ترین