• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ:ڈی جی نیب کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ

اسلام آباد(جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔ایک شہری نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔جیونیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کردیا ہے اور اس سلسلے میں درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس بھی واپس لے لیا گیا ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری پر سوال اٹھایا تھا اور ان سے ڈگری میڈیا پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں خصوصی انٹرویو کے دوران شریف خاندان کے افراد کے خلاف کیسز پر بات کی تھی۔
تازہ ترین