آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے شہر تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ تقریباً دو ہفتے بعد کھل گئے، لوگوں کی آمدورفت اور تجارتی نقل و حمل بحال ہوگئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد پر راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ تقریبا دو ہفتے بعد کھل گئے اور راہداری گیٹ سے لوگوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔ مقامی افراد کا اپنے رشتہ داروں سے ملنے اور دیگر معاملات کے لئے آنے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ زیرو پوائنٹ کھلنے سے کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں او ر تجارتی نقل و حمل جاری ہے۔ راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ تقریباً دو ہفتے قبل ایرانی حکام کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کے باعث بند کئے گئے تھے، دوسری جانب زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ کھلنے سے شہریوں، تاجروں اور مقامی مزدوروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں