• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پولیو وائرس کا خاتمہ پنجاب حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور میں پولیو وائرس کا خاتمہ پنجاب حکومت کے لئے چیلنج بن گیا۔ آؤٹ فال روڈ کے ایک اور ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق نے محکمہ صحت پنجاب کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے لاہور میں متعدد بار پولیو سے بچاؤ کی مہم چلائی گئی لیکن جون سے سیوریج کے پانی میں مسلسل پولیو وائرس پایا جا رہا ہے جس سے انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ 12 نومبر سے لاہور سمیت صوبے کے 12 حساس اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین