آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)فیصل آباد میں یارن مارکیٹ کے مزدور کے اکائونٹ 5کروڑ روپے سے زائد ٹرانزیکشنز کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے جبکہ مزدور کے نام پر 4 فرضی کمپنیاں بھی سامنے آئی ہیں جس پر ایف بی آر نے بینک مینجرز اورمزدور کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔یارن مارکیٹ میں کام کرنے والے ایک مزدور وسیم کے نام پر بینک اکائونٹ سے5 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے اور یہ ٹرانزیکشنز2016 سے2018 کے درمیان کی گئیں ہیں۔جس پر ایف بی آر نے انکوائری کا آغاز کردیا ہے جس کے لئے متعلقہ بنک مینجر اوروسیم کو تمام ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق وسیم کے نام پر 4 فرضی کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں جو ٹیکس فراڈ میں ملوث تھیں اور اس انکوائری کے دوران ہی یہ نیا معاملا سامنے آیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں