• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکنگ جاری، لاہور میں ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سےساڑھے 4 لاکھ غائب

لاہور(نمائندہ جنگ) ہیکرز کی کارروائیاں جاری ہے شہریوں کے بنک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے نکل گئے، لاہور جنرل ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 4لاکھ روپے ایک ہی دن میں نکال لئے گئے۔ ڈاہرانوالہ میں شہری کے بنک اکاؤنٹ سے 3لاکھ روپے پاکپتن میں ایک شہری کے اکاؤنٹ سے 12ہزار جبکہ دوسرے شہری کے اکاؤنٹ سے 2لاکھ روپے نکال لئے گئے جبکہ میاں چنوں میں شہری 10 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا، لاہورجنرل ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر خرم بٹ کے مطابق، انہیں ایک کال آئی اور اکاؤنٹ کا ڈیٹا مانگا گیا، پہلے 50 ہزار روپے منتقل ہونے کا میسج آیا اور پھر دیگر رقم، اسطرح 4 لاکھ 50 ہزار ہتھیا لئے گئے۔ ڈاہرانوالہ نواحی گاوں چک نمبر 174 مراد کے ریٹائرڈ واپڈا ملازم لیاقت علی کو نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، کال کرنے والے نے خود کو بنک کا نمائندہ ظاہر کر کے اہم معلومات حاصل کیں اور لیاقت علی کے بینک اکاونٹ سے مبلغ تین لاکھ روپے نکال لیے، بنک ریکارڈ کے مطابق رقم مختلف اکاونٹس میں ٹرانسفر کی گئی،پاکپتن ٹبہ شیر کوٹ کے شہری کے بنک کے اکاؤنٹ سے 2لاکھ 3ہزار روپے اڑا لئے ہیں پیرغنی روڈ کے ایک دوکاندار کے اکاؤنٹ سے 12ہزار روپے نکال لئے میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ کا رہائشی حافظ محمد اشرف جوکہ سعودی عرب میں دس سالہ سے محنت مزدوری کررہا ہے نے بتایا کہ مجھے کال موصول ہوئی جس کہا گیا کہ ہم حساس ادارے سے بات کررہے ہیں ہم نے آپ کا ڈیٹا کنفرم کرنا ہے جس پر میں نے اپنا ڈیٹا ان کو دے دیا کچھ دن بعد جب میں بنک سے پیسے لینے گیا تومیرااکاؤنٹ میں زیرو بیلنس تھا مجھے بنک عملہ نے بتایا کہ آپ کے پیسے ٹرانسفر ہوگئے ہیں میں نے دس سال سعودی عرب میں رہ کر محنت مزدوری کرکے یہ رقم کمائی تھی جو ہیکرز نے ہتھیا لی میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ نوٹس لے کر مجھے میری رقم واپس دلوائیں ۔
تازہ ترین