• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعتوں کےاحتجاج میں توڑپھوڑکی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد (جنگ نیوز )پنجاب حکومت نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین رسالت کیس میں بریت کے ردعمل میں مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور نقصانات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق مظاہروں، دھرنوں اور توڑ پھوڑ سے نجی و سرکاری املاک کو 26 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےآسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے رد عمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران 3 دن میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کی تھی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کے لیے نوٹس لیا۔
تازہ ترین