• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ کیس،سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں 239 سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں، چیف جسٹس اور دیگر ججز کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی ہے۔ اسکے بعد سپریم کورٹ میں تعینات تمام اہلکاروں کی اسکروٹنی آئند ہ ہفتے مکمل کرلی جائیگی۔ اہلکاروں سے تحریری سوالنامہ اور انٹرویو بھی لیا جارہا ہے۔ پولیس اہلکاروں سے دینی رجحانات اور اہلخانہ سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے ہیں۔ سوالنامہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی اور اہلکاروں کے مسلک کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہے۔ڈی آئی جی وقار چوہان کی سربراہی میں 6 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اے آئی جی اسپیشل برانچ، ایس ایس پی سیکورٹی، ایس پی سپریم کورٹ اور 2 ماہر نفسیات شامل ہیں۔ اسکروٹنی مکمل ہونے پر اہلکاروں کے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے گی اور مشکوک نظر آنے والے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں تبدیل کر دی جائیں گی۔
تازہ ترین