• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان کے شہید صحافیوں کے بچوں کو بے سہارا نہیں چھوڑینگے، کورکمانڈر

لدھا(نامہ نگار ) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالے صحافیوں کے بچوں کو بے سہارا نہیں چھوڑاجائیگا بلکہ انکو شہداء پیکیج دلوانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے،صحافی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان ہوتے ہیں جہاں کہیں بھی ہماری خامیوں پر نظر پڑے انکی نشاندہی کی جائے تاکہ کوتاہیوں کی اصلاح کی جا سکے، ان خیالات کا اظہارکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے دورہ جنوبی وزیرستان 55 بریگیڈ کوارٹر کے دوسرے روز وادی کانیگرم میں محسود صحافیوں کے نمائندہ وفد سے آوردین محسود کی قیادت میں ملاقات کے دوران کیا ، کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج یہاں حکومت کرنے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کی ناخواندگی کو دور کرنے کے لئے دو کیڈٹ کالجز اور متعدد آرمی سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ، اس موقع پر علاقہ بروند میں آرمی پبلک سکول بنانے کا بھی اعلان کیا انہوں نےہدایات دیں کہ کیڈٹ کالجز اور آرمی پبلک سکولوں میں محسود طلباء کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ مقامی طلباء اور ملک کے دوسرے حصوں میں پڑھنے والے طلباء کےتعلیمی معیار میں واضح فرق ہے۔

تازہ ترین