لاہور(خبر نگار) سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات میں گرفتا ر کئے گئےاساتذہ کو گزشتہ روزکیمپ جیل ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ڈاکٹر مجاہد کامران اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ، آر او ، اور کنٹرولر امتحانات سمیت دیگر اساتذہ پر غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات تھے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے رہائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ ہوں اس لئے عدالت نے رہا کر دیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف بے بنیاد الزمات تھے۔