اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کےآئی ایم ایف سےپالیسی مذاکرات کاآغازپیرسےہوگا۔نجی ٹی وی کےمطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پالیسی مذاکرات میں وزیرخزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ ذرائع کےمطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات پربھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کی مکمل حکمت عملی پیش کرنا ہوگی۔ ٹیکس چوری پرقابو پانے کے اقدامات پربھی غورہوسکتاہے۔ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔