آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال ، درپیش چیلنجز اور بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان سے ابوظہبی کے ولی عہد نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا نے یمن میں سعودی اتحاد کے طیاروں کو ان فلائٹ ری فیولنگ سپورٹ روک دی ہے، حدیدہ بندرگاہ پر کنٹرول کے لیے شدید لڑائی جاری ہے، ان حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

سفارتی بحران کا باعث بننے والے صحافی جمال خاشقجی معاملے پر بھی متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعلان کرچکا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں