• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملے تیز

یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے ، سرکاری فوج نےاہم اسپتال پر قبضہ کرلیا، بندرگاہ پر حوثیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامناہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کو یمن کی سرکاری فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے حدیدہ کے مرکزی اسپتال پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جہاں حوثیوں نے نشانہ باز تعینات کررکھے تھے۔

گلیوں میں حوثیوں سے یمنی فوج کی دوبدو لڑائی جاری ہے،جن کی مدد کےلیے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے مارٹرگولے بارش کی برسائےجارہےہیں۔ تاہم بندرگاہ پر حوثیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

یہ اہم بندرگاہ یمن کے80 فیصد کمرشل درآمدات اورعالمی امداد کی ترسیل کا ذریعہ ہے۔ 

تازہ ترین