• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ریسکیو کام روک دیا گیا


سمندر میں گر کر تبا ہ ہونے والے انڈونیشین طیارے کے مسافروں کی تلاش کا کام دو ہفتے بعد روک دیا گیا۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو حکام کے مطابق سمندر سے مزید کچھ نہ ملنے کے بعد سرچ آپریشن روک دیا ہے، اس دوران انسانی باقیات سے بھرے 196 بیگز سمندر سے نکالے گئے ہیں۔

طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 79 افراد کی شناخت کرکے لاشیں ورثا کےحوالےکردی گئی ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا لیکن اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو جاواکے سمندر میں مسافر طیارہ گرنے سے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین