• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپریس مارکیٹ، میوے اور پرندوں کی دکانیں مسمار


صدرکراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایمپریس مارکیٹ کے اطراف، پرندہ مارکیٹ،کپڑا مارکیٹ، چائے کی پتی اور خشک میوہ جات کی مارکیٹس گرادی گئیں۔

اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر کراچی کے گنجان ترین علاقے صدر میں علی 5 روز سے جاری تجاوزات ے خلاف آپریشن آج علی الصبح اچانک تیز کردیا گیا۔

شہر قائد کی مشہور ایمپریس مارکیٹ قائم تجاوازات اور دکانیں ختم کردی گئیںجبکہ پرندہ مارکیٹ، کپڑوں کی مارکیٹ، چائے کی پتی اور خشک میوہ جات کے لئے مشہور مارکیٹ بھی مسمار کی کردی گئی۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مزید دو سے تین گھنٹے جاری رہے گا۔ اس سے قبل رات گئے آپریشن کی اطلاع ملتے ہیں دکانداروں نے اپنے سامان کی منتقلی کا عمل شروع کردیا،آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کی گیا۔

انتظامیہ کےمطابق پرانے نقشے میں ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف پارک ہیں،اسے پرانی شکل میں بحال کیاجائے گا۔

سینئرڈائریکٹرانسداد تجاوزات کہتےہیں ایمپریس مارکیٹ اوراطراف کی سڑکوں پرآج ایک ہزارپینتالیس غیرقانونی دکانیں گرادی جائیں گی جبکہ پندرہ دنوں میں ایمپریس مارکیٹ کواصل حالت میں بحال کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

آپریشن مکمل ہونے کےبعد دوبارہ تجاوزات روکنے کےلیےٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

کے ایم سی اہلکاروں،اینٹی انکروچمنٹ اورپولیس پرمشتمل فورس صدر میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گی۔

کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ طارق روڈ پر دکان داروں کو تین روز کی مہلت دے دی گئی۔

تازہ ترین