• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کرسمس سےقبل فیسٹیول آف لائٹس شروع


برطانیہ میں کرسمس سےقبل فیسٹیول آف لائٹس کا آغاز ہوگیا،لانگ لیٹ کا علاقہ سینکڑوں چینی لالٹینوں سے جگمگا اُٹھا۔

کرسمس کی آمد میں ڈیڑھ ماہ کا عرصہ باقی ہے لیکن دنیا بھر میں اسے خوش آمدید کہنے کی تیاریاں زور پکڑ چکی ہیں۔

اسکی تازہ ترین مثال برطانوی کاؤنٹی ولٹ شائر کے علاقے لانگ لیٹ میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں کرسمس کی مناسبت سے فیسٹیول آف لائٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔

لانگ لیٹ کے فیسٹیول آف لائٹ کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کم وبیش ایک ہزار مختلف اشکال کی رنگ برنگی لالٹیں سجائی گئی ہیں۔چین سے آئے درجنوں ماہر لالٹین ڈیزائنرز نے یہ پورا فیسٹیول آف لائٹ سجایا ہے ۔

لانگ لیٹ فیسٹیول آف لائٹ میں جہاں بطخیں،ہاتھی،بندر اور خرگوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں چین کی شہر آفاق ٹیمپلز،خصوصی روایتی ماسکس اور پھول بھی جگمگا رہے ہیں۔

10نومبر سے شروع ہونے والا یہ لائٹ فیسٹیول 31دسمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین