• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئےایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے 726 افراد کونوٹس جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں وہ مختلف تنظیمی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں جنہیں ایف آئی اے اسلام آباد سے رابطے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کو نوٹسز جاری ہوئے ان پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ 2017 میں کراچی میں درج کیا گیا تھا مگر بعد میں اسے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین