• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ گفتگو سے طوفان نہیں آیا، ق لیگ اتحادی جماعت ہے‘‘

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ق لیگ کےرہنماؤں کی گفتگو سے کوئی طوفان نہیں گرا، ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے، فیملی میں بھی باتیں ہو جاتی ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، ق لیگ کو گلے ہیں تو سنیں گے، سب سے اہم احتساب ہے، وزیر اعظم نےاپنے آپ کو پیش کیا ، میں بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ایک خاندان میں بھی باتیں ہوجاتی ہیں، ایک ویڈیو منظر عام پر آنے سے کوئی ایسا طوفان نہیں آیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ تبدیلی کے آثار لوگوں کو بہت جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کی شکایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین