• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب

کراچی میں منی لانڈرنگ کیس سے متعلق جے آئی ٹی نے سندھ کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جے آئی ٹی کی جانب سے حکومت سندھ سے سال 2013 سے 2018 تک مختلف ترقیاتی اسکیموں کے پروجیکٹ چارٹر ، مختص بجٹ، جاری کردہ رقم، ریوائز اسکیم کی معلومات اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری سندھ نے پیرتک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ منصوبہ بندی،خزانہ، توانائی،محکمہ آبپاشی سے تفصیلات طلب کی گئیں جبکہ محکمہ ورکس، صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر محکموں سے بھی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔

تازہ ترین