• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے ، یہ دونوں میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔

سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل اور آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کی جگہ ٹام لیتھن کر رہے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سے قبل دو مرتبہ مدمقابل آئیں اور دونوں میچز کیویز کے ہی نام رہے ہیں۔

تازہ ترین