• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام موخرکردیا گیا۔

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ عوام کو حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا ریکارڈ شدہ پیغام آج رات نشر کیا جائے گا جس کے حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان یا سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امور پر بات کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق گزشتہ روز عوام کو اہم پیغام دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین