• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق نے چیئرمین نیب کوایک خط میں استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف انکوائری لاہور کی بجائے کسی اور ریجن کو منتقل کی جائے ، انہیں نیب لاہور سے انصاف کی توقع نہیں ۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی طرف سے چیئرمین نیب کو لکھے جانیوالے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی موجودگی میں غیر جانبدار تفتیش کی توقع نہیں کیونکہ ڈی جی نیب ہمارے خلاف پارٹی بن چکے ہیں ۔

خظ میں کہا گیا ہے کہ شہزاد سلیم نے میڈیا پر ان کے خلاف انکوائری کا ذکر کیا ہے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ان حالات میں استدعا ہے کہ تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو تفتیش منتقل کی جائے ۔

تازہ ترین