• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

گوجرانوالہ میں سائبر کرائم کی انوکھی گتھی ایف آئی اے نے سلجھالی،اپنی ہی بیوی کی ویڈيو بناکر اسے بلیک میل کرنے والا شوہر دھرلیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ آصف اقبال کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گجرات سے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی، لڑکی گجرات آئی تو دونوں نے گھر والوں کو بتائے بغیر شادی کرلی، ملزم نے شادی کے بعد بیوی کی لاعلمی میں اس کی ویڈیو بنا ئی اور نامعلوم شخص بن کر بیوی کو کال کرتا اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بٹورتا رہا۔

خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرادیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تو ملزم خاتون کا شوہر نکلا۔ ملزم کے موبائل سے ویڈیو برآمد کرلی گئیں۔

تازہ ترین