• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجر سرمایہ کاری کو تیار

چین اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجرملک میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوگئے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز، دشواریوں کے خاتمے اورخصوصی مراعات دینے کا مطالبہ کردیا۔

چین کے ایک بزنس مین نے گرین پاکستان کے پروگرام میں 2 کروڑ پودے پاکستان کو تحفہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

چین کا شمارنہ صرف موجودہ دورکے ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا ہے بلکہ وہ پاکستان کادیرینہ اوربہترین دوست بھی ہے۔

چین کے وزیراعظم کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان بیجنگ اور شنگھائی گئے تو وہاں مقیم پاکستانی و چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

شنگھائی میں موجودعالمی سرمایہ کار کمپنیوں نے وزیراعظم کی دعوت پر آمادگی بھی ظاہر کردیا اور ساتھ سازگارماحول فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

چین کی مختلف کمپنیوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں نے پاکستانی منڈیوں میں اپنے بزنس کوفروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چین نےزراعت، ریلوے، توانائی، صنعت وتجارت، معدنیات اور گوادر میں مزید سرمایہ کاری اور ہر قسم کی تکینکی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین