• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرات:افغان ترک اسکول کے متعدد طلبہ و اساتذہ گرفتار

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں افغان ترک اسکول کے متعدد طالبعلم اور ٹیچرز کو افغان فورسز نے گرفتار کرلیا ہے،تمام گرفتاریاں فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے سلسلے میں کی گئیں۔

افغان حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ آج صبح ہرات میں افغان ترک اسکول کے متعدد طالبعلموںاور ٹیچرز کو گرفتار کیا گیا ہے،جن کی تعداد نہیں بتائی گئی، گرفتار شدگان پولیس اور افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار مقامی پولیس ہیڈ کوارٹر لے گئی ،ہرات کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر اسکول کا کنٹرول سیکیورٹی فورسزنے سنبھال لیا ہے ۔

افغان ترک اسکول کے حوالے سے کام کرنے والے ایک غیرسرکاری تنظیم نے اس اقدام کی مذمت کی ہے،واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں افغان وزارت تعلیم نے اسکول کا نظام باضابطہ طور پر ترک حکومت کے حوالے کردیا تھا۔مقامی حکام نے گرفتاری کی تو تصدیق کردی ہے تاہم گرفتار ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔

تازہ ترین