• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 280 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 280 رنز کا ہدف دے دیا،سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 279 رنز بنائے۔

دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم92، فخر زمان65 ، اورحارث سہیل 60 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

محمد حفیظ آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے،وہ فرگوسن کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہوگئے،انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔

دوسری وکٹ فخر زمان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور میں 34رنز کا اضافہ کیا، 98 کے مجموعے پر لیفٹ ہنڈ بیٹسمین 65 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 77 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 8 چوکے بھی لگائے۔

گرین شرٹس کے بابر اعظم نے سیریز میں پہلا میچ کھیل رہے حارث سہیل کے ساتھ 108 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 206 رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر حارث سہیل 60 رنز بناکر فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 250 کے اسکور پر گری، شعیب ملک 18 رنز بناکر کر ہینری کا شکار بن گئے۔

پانچویں آؤ ٹ ہونے والے بیٹسمین اننگز کے ٹاپ اسکور بابر اعظم تھے،جو 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 92 رنزبنانے میں کامیاب رہے اور49 ویں اوورز میں بولٹ کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بال نکولسن کو تھمابیٹھے۔

گرین شرٹس کی چھٹی وکٹ 275 کے اسکور پر گری، فہیم اشرف 5 رنز بناکر فرگوسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ساتویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے،وہ 9 رنز بناکر فرگوسن کا چوتھا شکار بن گئے۔

آٹھویں وکٹ 279 کے اسکور پر گری،2 رنز بنانے والے حسن علی کو پویلین کا راستہ بھی فرگوسن نے دکھایا،یوں میچ میں انہوں نے 10 اوور میں 45 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تازہ ترین