• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کے،جرمنی کے شہر Muensterکے چڑیا گھر میں بھی ان دنوں3 ننھے چیتوں کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں ۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ان ننھے چیتوں کی خوب آؤ بھگت کررہی ہے جبکہ ان کا وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے۔

ایک ماہ کے ان ننھے چیتوں کو انتظامیہ نے گودمیں تھام کرمنہ دکھائی کروائی تو دیکھنے والوں کو بے اختیار پیار آگیا۔

تازہ ترین