• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ فواد چوہدری حکومت کے ترجمان ہیں یا نیب کے؟‘

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

فواد چوہدری کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں وہ پریس کانفرنس حکومتی ترجمان کی حیثیت سے کررہے تھے یا بطور نیب ترجمان ؟

ان کا کہناتھاکہ حکومت میں ہونے کے باوجود عمران خان صاحب اور ان کے وزراء کے اعصاب پر نوازشریف اور شہباز شریف سوار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو چاہئے کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں، بلین ٹری سونامی، خیبرپختونخواہ کے احتساب کمیشن کی کرپشن ثابت ہونے پر بھی قوم سے خطاب کریں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی خانہ بدوش ہونے کی وجہ سے فواد چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے لئے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین