• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کو بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ نے بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کردی ۔فوڈ اتھارٹی نے کلفٹن کے ریسٹورنٹ سے 12 فوڈ سیمپلزبھی اکھٹے کیے ہیں یہ نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ سیل کیا گیا ہے، جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے ریسٹورنٹ کو کچھ دن پہلے بہتری کا نوٹس بھی دیا گیا تھامتاثرہ خاندان گھومنے پھرنے کے دوران ڈیفنس کے پارک بھی گئے تھےاور پارک سے کینڈیز خریدی تھی ۔

پارک کے شاپ سے نموے بھی لیے گئے ہیں۔پارک کی شام 4 بجے سے پارک بند ہونے تک کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کے تمام ریسٹورنٹس کو چیک کرنے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی فوری ہدایت کردی ہے۔

تازہ ترین