• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر، سیریز برابر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے بعد بغیر نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 280 رنز کا ہدف دیا۔

جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے 6 اعشاریہ 5 اوورز میں 1 وکٹ پر 35 رنز بنائے،اس دوران بارش شروع ہوگئی۔

دوسری اننگز کے دوران مسلسل تیز بارش ہونے کے  باعث میچ دونوں کپتانوں کے مشورے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس طرح پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز جبکہ دوسرے مقابلے گرین شرٹس نے کیویز کو 6 وکٹ سے ہرادیا تھا۔

آج کی اننگز کی خاص بات بابر اعظم کے 92 رنز اور کیوی بالرز فرگوسن کی 5 وکٹیں رہیں۔

فرگوسن کو میچ میں عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ  اور شاہین آفریدی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

تازہ ترین