• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور :پاک ایران سرحدپر گاڑی پر فائرنگ دوافراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران سرحد کے قریب ایک گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرئع کےمطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگورمیں پاک ایران سرحد ی علاقے شمسر میں پیش آیا،جہاں گاڑی پرفائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

واقعہ کے بعد لیویزحکام موقع پر پہنچ گئے،لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال پنجگورمنتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں اور زخمی افراد کاتعلق تربت،کوئٹہ اورپشاورسے ہے، فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین